مینوفیکچرنگ شعبے کو 2026 میں مسلسل بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کا سامنا: کیسپرسکی رپورٹ

نئی کیسپرسکی صنعتی کنٹرول نظام ہنگامی ردِعمل ٹیم کی رپورٹ کے مطابق، 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر میں صنعتی کنٹرول نظاموں کا وہ تناسب جن پر نقصان دہ عناصر کو روکا گیا، 19.6 فیصد تک پہنچ گیا۔ کیسپرسکی کے حفاظتی سلوشنز نے صنعتی خودکار نظاموں پر مختلف اقسام کے 10052 مختلف نقصان دہ سافٹ ویئر گروپس سے تعلق رکھنے والے خطرات کو روکا۔ علاقائی سطح پر، حملے کا نشانہ بننے والے صنعتی کنٹرول سسٹم کمپیوٹروں کا تناسب افریقہ میں 27.4 فیصد سے لے کر شمالی یورپ میں 9.1 فیصد تک رہا۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں، پہلی سہ ماہی کے دوران مینوفیکچرنگ شعبے پر حملوں میں متعدد خطوں، بشمول یورپ اور ایشیا، میں اضافہ ہوا۔

پہلی سہ ماہی میں بایومیٹرک سسٹمز روایتی طور پر ان صنعتی کنٹرول سسٹم کمپیوٹروں کے تناسب کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہے جن پر سائبر حملوں کو بلاک کیا گیا، اور یہ شرح 26.4% رہی۔ ان سسٹمز کو عموماً انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے، یہ ای میل کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اور بہت سے معاملات میں ان اداروں کے اندر کم سے کم سائبر سیکیورٹی کنٹرولز موجود ہوتے ہیں جو ان سسٹمز کو استعمال کرتے ہیں۔ علاقائی سطح پر، بایومیٹرک سسٹمز کے فیصدی اعداد و شمار کے لحاظ سے جنوبی یورپ 35.15 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ افریقہ 29.58 فیصدکے ساتھ دوسرے جبکہ وسطی ایشیا 28.53 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مینوفیکچرنگ صنعت میں، حملے کا شکار ہونے والے صنعتی کنٹرول سسٹم کمپیوٹروں کے تناسب کے لحاظ سے جنوب مشرقی ایشیا 23.21 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد افریقہ 21.36 فیصد اور جنوبی ایشیا 20.13 فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

کیسپرسکی آئی سی ایس سرٹ کے سربراہ ایوجینی گونچاروف کا کہنا ہے کہ ”پرانے آپریشنل ٹیکنالوجی (OT) سسٹمز اب بھی مینوفیکچرنگ ماحول میں موجود ہیں، جس کی وجہ سے وہ کمزور رہتے ہیں۔ سپلائی چین کی پیچیدگی اور قابلِ اعتماد شراکت داروں کے نیٹ ورک کی شاخ بندی حملے کے دائرہ کار کو نیٹ ورک کی حدود سے باہر تک وسیع کر دیتی ہے۔ حملہ آور یہ سمجھ رہے ہیں کہ کسی صنعتی ادارے کے آپریشنل ٹیکنالوجی اثاثوں کو نشانہ بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ فیکٹریوں کی بندش سے بھاری مالی نقصانات ہوتے ہیں۔”

آپریشنل ٹیکنالوجی کمپیوٹروں کو مختلف خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے، کیسپرسکی کے ماہرین باقاعدہ سیکیورٹی جائزے کرنے کی سفارش کرتے ہیں تاکہ او ٹی سسٹمز میں موجود ممکنہ سائبر سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ کیا جا سکے۔۔ خصوصی حل، جیسے کیسپرسکی انڈسٹریل سائبر سکیورٹی، ایک مؤثر معاون اور منفرد، قابلِ عمل معلومات کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ جدید خطرات کی بروقت نشاندہی، تحقیقات اور مؤثر تدارک کے لیے ای ڈی آر حل، جیسے کیسپرسکی نیکسٹ ای ڈی آر ایکسپرٹ استعمال کیے جانے چاہئیں۔

Exit mobile version