نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی جانب پیش رفت اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔
نائب وزیراعظم اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
