ایس آئی ایف سی کی معاونت کی بدولت ڈیجیٹل معیشت اور برآمدات کے فروغ میں پیشرفت

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور آئی ٹی برآمدات کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت فری لانسنگ اور آئی ٹی ایکسپورٹس کے شعبے میں پالیسی اور مالیاتی اصلاحات کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

سرمایہ کاری میں سہولت کاری کونسل کے قیام کے بعد آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ تین برسوں کے دوران اس شعبے کیلئے کاروبار دوست ماحول اور ریگولیٹری سہولتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایکسپورٹرز کو اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکانٹس میں رقوم برقرار رکھنے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے آئی ٹی برآمد کنندگان کو اپنی آمدن کے استعمال میں مزید خودمختاری حاصل ہوئی ہے۔

اسی طرح فارن کرنسی اکانٹس پر ریگولیٹری پابندیوں میں نرمی اور خصوصی ڈیبٹ کارڈز کے اجرا سے عالمی سطح پر ادائیگیوں کے نظام کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔

فری لانسرز کیلئے نیا بینکاری فریم ورک بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اکانٹ کھولنے اور بینکاری سہولتوں کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور زیادہ زرمبادلہ ملک میں لانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔مالی سال 2026 کے پہلے دس ماہ کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 959 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Exit mobile version