قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے صدر آصف علی زرداری اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں قازقستان کے صدر نے عیدالاضحیٰ کو ایک عظیم اسلامی تہوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا موقع خیر، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا گہرا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ مسلم اُمہ کے درمیان امن، یکجہتی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔صدر قاسم جومارت توکایف نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلم دنیا میں روحانی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی مستقل خوشحالی، ترقی اور استحکام کیلئے دعا بھی کی۔
