نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج امریکہ کے شہر نیویارک میں بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی صورتحال اور اقوامِ متحدہ سمیت کثیرجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔فریقین نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
