قوم عیدالاضحی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے

قوم آج حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائوں سے ہوا۔ملک بھر کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔
علمائے کرام اپنے خطباتِ عید میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی اہمیت اور فلسفے کو اجاگر کر رہے ہیں۔
لوگ سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے ہیں۔مختلف شہروں اور قصبوں کی مقامی انتظامیہ نے عید کے دنوں میں آلائشوں اور دیگر فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

Exit mobile version