نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ کے شہر نیویارک پہنچ گئے

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ کے شہر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔دفترِ خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اوپن ڈیبیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس کا موضوع “بین الاقوامی امن و سلامتی کا تحفظ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کا احترام اور اقوام متحدہ مرکز عالمی نظام کو مضبوط بنانا” ہے۔ یہ اجلاس اس ماہ سلامتی کونسل کی صدارت رکھنے والے ملک چین کی زیرِ صدارت منعقد کیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران مختلف ممالک کے ہم منصب وزراء اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔نیویارک پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم کا استقبال پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد اور قونصل جنرل پاکستان نیویارک عامر احمد اطوزئی نے کیا۔

Exit mobile version