چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں۔انہوں نے راولپنڈی میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کیلئے مقدم ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وطن عزیز کا امن و سلامتی اُن کی عظیم قربانیوں اور فرض شناسی کے غیر متزلزل جذبے کی بدولت ممکن ہوا۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کے صبرو تحمل اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور وطن عزیز کیلئے ان کی بے مثال قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا اعتراف کیا۔
انہوں نے اس با ت کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے حصول تک پورے قومی عزم و استقلال کے ساتھ جاری رہے گی۔تقریب کے دوران 50 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 12 تمغہ بسالت دیئے گئے۔شہدا ء کے تمغے ان کے ورثاء نے وصول کئے
