میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو پیرعبدالصمد انقلابی کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم ازادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے جموں کشمیر کے سرکردہ اور قد آور دینی، سیاسی و سماجی رہنما اور بلند ترین مذہبی قائد میرواعظ خاندان کے چشم و چراغ اور عہد ساز شخصیت شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کو ان کے 36ویں یوم شہادت اور بے باک کشمیری رہنما شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کو ان کے 24 ویں سال شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کل حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ شہید ملت کی ناگہانی شہادت سے قوم ایک عظیم اور بے لوث رہنما سے محروم ہو گئی جنہوں نے مسلسل اپنے فکر و عمل کی رہنمائی کے ذریعے عوام کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا۔ وہ ایک فعال اور متحرک شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کرنے کا طریقہ اپنایا کیونکہ اسی راستے سے نہ صرف تعمیر و ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ امن و انصاف کی بالادستی یقینی بنتی ہے اور اسی عمل سے نہ صرف جموں کشمیر بلکہ پورے برصغیر میں امن و سلامتی کی راہیں استوار ہو سکتی ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ صرف 45 سال کی عمر میں ہی سیاسی بصیرت اور فہم و دانش کے اس مجسمے کو ایک گھناؤنی سازش کے تحت انتہائی بے دردی سے شہید کرکے جموں کشمیر کے عوام کو انکی موثر رہنمائی اور متحرک قیادت سے ہمیشہ کیلئے محروم کردیا گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک دور اندیش اور نڈر رہنما اور قائد تھے جنہوں نے ہمیشہ سے مسئلہ جموں کشمیر کے پُر امن حل کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ ایک دانشور تھے جنہوں نے اپنے عوام کے امنگوں کی جب بھی اور جہاں بھی موقعہ ملا بھر پور وکالت کی۔

Exit mobile version