قومی اسمبلی کو آج بتایا کیا گیا کہ کراچی کا کے فور واٹر پروجیکٹ رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔سید امین الحق اور دیگر کی جانب سے پیش کئے گئے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے آبی وسائل کے وزیر محمد معین وٹو نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے اس منصوبے کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر اب تک چورانوے ارب سڑسٹھ کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ایوان کا اجلاس اب جمعہ کی صبح گیارہ بجے ہوگا۔
کراچی کا کے فور واٹر پروجیکٹ رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، وزیر آبی وسائل
