وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بات بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ شاہین بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد میں تیزی اور درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار مزید آسان بنانے کی ہدایت کی۔ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔
