وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیئر سیاستدانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے ۔
وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمان کھیتران، بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔
