آن لائن ہراسانی کے خلاف نیا نظام متعارف کرایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آن لائن ہراسانی اور ڈیجیٹل غنڈہ گردی سے نمٹنے کے لیے نئے نظام کے قیام کا اعلان کردیا۔

وہ آج لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے اکیسویں جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کر رہی تھیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور اس حوالے سے مکمل عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

Exit mobile version