وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف چینی کمپنیوں کو صوبے میں ڈیجیٹل معیشت، لاجسٹکس، صنعتی پیداوار، قابلِ تجدید توانائی اور برآمدات سے وابستہ شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
وہ آج کراچی میں بیجنگ یونائیٹڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او چیان شیاؤجن کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطحی وفد اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی تیزی سے علاقائی تجارتی اور ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے اور شہر میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔
