ہزاروں کشمیری مائیں اپنے لاپتہ بیٹوں کی منتظر . عبدالصمد انقلابی

سرینگر (APHC) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سے ماں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھرکے اکثر ملکوں میں ماں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ کشمیر میں ہزاروں مائیں اپنے ان لاپتہ جگرگوشوں اور پیاروں کی واپسی کی منتظر ہیں جنہیں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 36 برس کے دوران گرفتار کرکے لاپتہ کردیاہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کشمیر میں مائیں نہ صرف اپنے بیٹوں کی جدائی کس غم سہی رہی ہے بلکہ انہیں اپنے شہید بیٹوں کی تدفین اپنی مرضی کے مقامات پر کرنے کی اجازت نیں دی جاتی جو عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ جیلوں میں 42000 سے زائد کشمیری نظر بند جن میں نوعمر لڑکے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔بھارت کی تہاڑ جیل اور دیگر مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند جن میں سینئر ترین مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین ، شازیہ اختر ، حسینہ بیگم ، سائمہ اور انشا طارق سمیت ایک درجن سے زائد کشمیری خواتین جھوٹے مقدمات میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل اور دیگر جیلوں میں نظربندہیں۔ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 8 ہزارسے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے اور ان لاپتہ افراد کی مائیں آج بھی اپنے جگرگوشوں کی واپسی کی منتظر ہیں۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ ماوں کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ وہ بنیاد ہے جس پر ہماری پوری زندگی کھڑی ہے۔ اس دن کہ اصل روح یہی ہے کہ ہم اپنی ماں کو وہ مقام دیں جس کی وہ مستحق ہیں ۔نہ صرف آج بلکہ ہردن۔

Exit mobile version