وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں سگنل فری منصوبے کے تحت معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں سگنل فری منصوبے کے تحت معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا۔یہ منصوبہ ایک سو نوے دن کے مقررہ وقت کے بجائے ایک سو اناسی دنوں میں مکمل ہوا جسے پاکستان کا پہلا منفرد اور ریکارڈ ساز منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کچہری چوک کو اس کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے "معرکہ حق چوک” کا نام دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا اور اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز اور دیگر سڑکوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے انیکسی چوک سے جی پی او چوک تک جاری سگنل فری پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔

Exit mobile version