نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے خطے کے مکمل مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے جنوبی ایشیائی اداروں اور پیشہ ور افراد کے درمیان علاقائی روابط، اقتصادی شراکت داری اور تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔آج لاہور میں ساؤتھ ایشیا فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ایک ملاقات میں انہوں نے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور خطے کو مزید مربوط اور خوشحال بنانے کی غرض سے رابطوں کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے استحکام، ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی اداروں کے درمیان وسیع تعاون مشترکہ ترقی، اختراع طرازی اور جنوبی ایشیا میں مضبوط عوامی رابطوں کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
