معرکہ حق میں پاکستان کی فتح تاریخ کا سنہری باب ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کو ملکی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا ہے۔انہوں نے معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں کراچی میں سندھ حکومت کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا معرکہ حق نے ثابت کیا اور دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان دباؤ کے سامنے سرنگوں ہونے والی اور اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنے والی قوم نہیں ہے بلکہ یہ وہ ملک ہے جو مختلف نشیب و فراز سے گزر کر سربلند اورپہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے اتحاد کی فتح ہے کیونکہ ہر پاکستانی نے اپنا کردار ادا کیا اور پوری قوم متحد رہی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے میدان جنگ میں جرات، نظم و ضبط اور وقار سے لڑتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔

Exit mobile version