نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کی غرض سے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ناروے کے نائب وزیر خارجہAndreas Motzfeldt Kravik سے ملاقات کے دوران کیا۔فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار اور تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے جاری کوششوں کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور روابط کو فروغ دینے کیلئے نئے امکانات کا جائزہ لیا۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ معاملات ، امن، استحکام اور ترقی سے متعلق امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
