وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ لاہور میں سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستدان مرحوم سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ایک مدبر، باوقار اور تجربہ کار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ملکی سیاست اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
