وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف وفاقی وزراء کی ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف وفاقی وزراء کی ملاقاتیں اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس سلسلے میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر صحت نے وزارت میں جاری منصوبوں اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ صنعت و پیداوار سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت سے متعلق امور اور جاری منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ان ملاقاتوں میں ملک میں صحت، صنعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

Exit mobile version