وزیراعظم شہبازشریف نے زلزلوں جیسی قدرتی آفات کے بعد اجتماعی کوششیں اورتعاون مضبوط بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری پرزوردیا ہے۔انہوں نے ز لزلوں کے متاثرین کی یاد میں منائے جانے والے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا بھرمیں زلزلوں اوردیگرقدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے۔پاکستان میں اکتوبردوہزارپانچ کے تباہ کن زلزلے کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سانحے کے بعد پاکستان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے جامع اصلاحات متعارف کرائیں۔وزیراعظم نے پیشگی انتباہی نظام تک مساویانہ رسائی اورزلزلے سے محفوظ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت پربھی زوردیا۔
وزیراعظم کا قدرتی آفات کے بعد اجتماعی عالمی کوششیں مضبوط بنانے پرزور
