نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات اور سفارتکاری جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔
فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، زراعت اور دوسرے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی۔
انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
