بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد

لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 (مینز) کا انعقاد 25 اپریل کو پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر، فیروزپور روڈ لاہور میں ہوا، جس میں لاہور کی 7 کلبز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مقابلوں میں کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کے حصول اور بہترین کارکردگی کے لیے سخت اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے، جن میں شرکاء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ میں نظم و ضبط اور معیار برقرار رکھنے کے لیے 20 سے زائد آفیشلز نے اپنے فرائض انجام دیے۔

مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال (ممبر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن انٹیرم کمیٹی)، محمد عمران علی بٹ (سیکریٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن) اور آصف یعقوب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ویٹ لفٹنگ سے وابستہ افراد کی بھرپور شرکت اور تعاون کا نتیجہ رہا، جبکہ صدر لاہور ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن انجم روحل اور سیکریٹری ثاقب فیاض کی محنت اور انتظامات کو سراہا گیا۔

مقابلوں کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ عبدالغفور کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں کھلاڑیوں اور بچوں نے بھرپور نعرے بازی کی۔

ٹیم پوزیشن میں لائنز ہارٹ ویٹ لفٹنگ کلب نے پہلی، راشد منہاس ویٹ لفٹنگ کلب نے دوسری جبکہ غفور ویٹ لفٹنگ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پہلی بار جدید طرز کی گلاس ٹرافیز، میڈلز اور یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button