بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر آصف زرداری کا پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی ٹیکنالوجی میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی ٹیکنالوجی، مہارتوں کی ترقی اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات چین کے صوبہ ہونان کے شہر چانگشا میں واقع SANY Heavy Industry Company Ltd کے دورے کے موقع پر کہی۔

اس دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان انجینئرنگ اور تعمیراتی مشینری کے شعبے میں صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا تھا۔

صدر آصف علی زرداری نے SANY کے مینوفیکچرنگ نظام کے حجم، جدت اور جدید ٹیکنالوجی کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیراتی مشینری، ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ، صاف توانائی اور انجینئرنگ حل جیسے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔

دورے کے دوران SANY گروپ کے چیئرمین تانگ شیوگو نے صدر کو کمپنی کے آپریشنز اور مشینری کے بنیادی کاروباری شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر SANY گروپ کے چیئرمین نے پاکستان کے ساتھ مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button