پاک فضائیہ نے معرکۂ حق کے دوران جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی برتری کا لوہا منوایا۔
ذرائع کے مطابق معرکۂ حق سے قبل پاک فضائیہ نے تین روزہ بڑی جنگی مشق "ضربِ حیدری” کامیابی سے انجام دی، جس کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دینا اور کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینا تھا۔
ان مشقوں میں JF-17 Thunder اور F-16 Fighting Falcon سمیت مختلف لڑاکا طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ نے اپنے آپریشنل ائیر بیسز کو فعال رکھا۔ لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا مقصد مسلح افواج کو لاجسٹک معاونت فراہم کرنا اور دشمن کو کسی بھی مہم جوئی کے سنگین نتائج سے خبردار کرنا تھا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاک فضائیہ نے معرکۂ حق کے دوران یہ ثابت کیا کہ وہ جدید ترین طیاروں، جیسے Dassault Rafale، کا مقابلہ کرنے اور انہیں تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک فضائیہ نے اپنی حکمت عملی اور مشقوں کے ذریعے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
