
قومی
ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کو انتہائی مفید قرار دیدیا
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران، خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی مثبت سفارتی کاوشوں اور برادرانہ کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ایران کے مؤقف سے بھی آگاہ کیا، جس میں ایران پر جاری جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک پیش کیا گیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔















