عوامی فلاح اولین ترجیح، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ نواز خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج (منگل) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version