صدر ، وزیراعظم کا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کا جائزہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔ملاقات میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور قومی اہمیت کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا نے ملک کو درپیش اقتصادی، توانائی اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی مشاورت کی۔

انہوں نے ایک مربوط قومی حکمت عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Exit mobile version