اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں گرین ٹورازم پاکستان کی عملی حکمت عملی مثبت نتائج دے رہی ہے۔
گزشتہ سال پاکستان میں دس لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔
عالمی شہرت یافتہ اداروں BBC اور CNN نے گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین پچیس سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر سیاحتی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے۔
سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان نے ویزا پالیسی کو آسان بناتے ہوئے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے "ویزا آن ارائیول” کی سہولت فراہم کی ہے۔
سیاحوں کی سہولت کے لیے ای-ٹورازم پورٹل "ٹورازم آن دی پام” بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے سفری عمل کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔
مزید برآں، گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے گزشتہ دو سال کے دوران سترہ منصوبے مکمل کیے ہیں، جبکہ گڈانی، سونمیانی اور ہنزہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید دس ہوٹلز اور ریزورٹس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
