کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں حقِ جواب استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے معاون سیکرٹری عدیل ممتاز کھوکھر نے کہا کہ حقِ خودارادیت سے انکار ویانا اعلامیے کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی برادری کے رکن کی حیثیت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کے استعمال کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

Exit mobile version