دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دیرینہ پالیسی پر کاربند ہے اور مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع اور بات چیت سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات میں مختلف معاملات پر اپنی صوابدید کے مطابق پیش رفت کرنا ہوتی ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرتے ہوئے فیصلوں اور نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
پاکستان مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں تنازعات کے حل کے لیے پرعزم
