پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ حتیٰ الامکان کم رکھا جائے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ علاقائی حالات کے پیشِ نظر معاشی پالیسیوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔وہ نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں وفاقی وزراء محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور علی پرویز ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ عام آدمی کو سہولت دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ حتیٰ الامکان کم رکھا جائے۔

اجلاس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال، معاشی حالات، توانائی کے شعبے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور سرحدوں پر سکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے معاشی اشاریوں، توانائی کے شعبے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

Exit mobile version