سندھ حکومت اور ترکی کا تعلیم، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ حکومت اور ترکی نے تعلیم، صحت، ثقافت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج کراچی میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (تیکا) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔

ملاقات کے دوران سندھ میں ترک ایجنسی کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں میں ترکی کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

↑
Exit mobile version