نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کہ حوثیوں کے خلاف کارروائی میں پاک فضائیہ کے طیارے استعمال کیے گئے، جھوٹی اور من گھڑت ہے۔
یہ بات وزارت اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیک نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتائی۔
فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے بین الاقوامی اداروں سے ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے استعمال کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں دینے سے گریز کریں۔
اگر ضرورت پڑی تو کسی بھی کارروائی کی تفصیلات متعلقہ حکام خود فراہم کریں گے۔
