وزیراعظم کی انوتن چرنویراکول کو تھائی لینڈ کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انوتن چرنویراکول کو تھائی لینڈ کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تھائی لینڈ Anutin Charnvirakul کی قیادت میں پائیدار ترقی ، دیرپا امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔شہباز شریف نے کہا پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط مزید مستحکم کرنے کیلئے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم Anutin Charnvirakul کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمندہے۔

Exit mobile version