بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

قابض بھارتی انتظامیہ نے عید کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی جامع مسجد کو سیل کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارتی انتظامیہ نے عید کے موقع پر جامع مسجد کو سیل کر کے تالے ڈال دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے مسلسل 8 ویں برس کشمیریوں کو سری نگر کی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کرنے نہیں دی، مسجد کے اطراف بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج بھی گھر میں نظر بند رکھا، میر واعظ کو گزشہ روز بھی نظر بند کر کے نمازِ جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے جامع مسجد سری نگر کو عید پر بند کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button