وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پہلے اسکل سٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فنی تعلیم کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار انسٹرکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نصاب کو صنعتی شعبے کے ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا جائے تاکہ اسے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بنایا جا سکے۔
اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈنگ اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تکنیکی اور عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ صنعتی الیکٹریشن، پلمبنگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹمز، پروفیشنل کُلنری آرٹس اور معاون طبی شعبوں میں بھی تربیت دی جائے گی۔
