صدر مملکت آصف علی زرداری نے تیونس کے قومی دن کے موقع پر اپنے ہم منصب صدر قیس سعید اور تیونس کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کی بنیاد پر خوشگوار اور دیرینہ روابط قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں پر محیط تعاون دوستی اور خیرسگالی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جو اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
انہوں نے صدر قیس سعید کی صحت و خوشی اور تیونس کے عوام کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
