بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کی مسلح افواج کے کمبیٹ ڈریس میں دیکھا گیا جو کہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

عام طور پر غیر ملکی دوروں کے دوران آرمی چیف رسمی لباس پہنتے ہیں، لیکن اس ملاقات کے دوران، ان کا جنگی لباس پہننا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اشارہ دیتا ہے۔

یہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور باہمی دفاعی معاہدے کے دائرہ کار میں سعودی عرب کے دفاع میں ایک لمحے کے لئے بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button