
قومی
آپریشن غضب للحق،افواج پاکستان کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے
پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں کامیاب فضائی حملے کئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے عسکری تنصیبات سمیت دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے کابل میں تین سو تیرہ کور کے انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ قندھار میںTarawo دہشت گرد کیمپ کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا۔
قندھار میں مؤثر فضائی کارروائیوں میں ایئر فیلڈ کے تیل ذخیرہ کرنے کے مقام اور اس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کردیا گیا ۔ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں ایک دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔















