نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی بدلتی ہوئی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے مذاکرات کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی کیلئے عمان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تحمل، فوری کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کی طرف واپسی کے مطالبے پر زور دیا۔انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کی تمام کوششوں کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا
نائب وزیراعظم اور عمان کے وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
