فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی قومی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے، وزیرخزانہ

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر بنانے کیلئے Next جنریشن کی موبائل سروسز کے آغاز کیلئے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل اسلام آباد میں جاری ہے۔

سپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیلامی کو آئی ٹی سیکٹر کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ AI ، blockchain اور Web 3.0 جیسی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ملک نئی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ سپیکٹرم کی دستیابی اس پیش رفت کی حمایت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ ملک کی سب سے بڑی سپیکٹرم نیلامی ہے اور انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سے سپیکٹرم کی دستیابی دگنی ہو جائے گی۔نیلامی کیلئے سازگار حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ نیلامی کامیاب ہو گی۔

Exit mobile version