پاکستانی فوج کی سرحدی باڑ کے تحفظ اور دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں جاری

پاکستانی فوج سرحدی باڑ کے تحفظ اور ملک میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔سلامتی ذرائع کے مطابق پاک۔افغان سرحد کے قریب چمن کے علاقے سے ملحقہ سرحدی پٹی میں تین سے چار شدت پسندوں کے ایک گروہ نے دراندازی کی کوشش کی، جسے پاکستانی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

فوج نے باڑ کاٹنے کی کوشش کرنے والے شدت پسندوں کو مؤثر نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سلامتی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے قبضے سے چار سے پانچ دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات اور سرحدی باڑ کاٹنے کے آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

Exit mobile version