کاشتکاروں کوسہولیات کی فراہمی قومی ترجیح ہے،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کاشتکاروں کوسہولیات کی فراہمی قومی ترجیح ہے۔وہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طاہر یعقوب بھٹی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اُن سے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے اس بات کااعادہ کیا کہ پارلیمنٹ کسان دوست پالیسیوں اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔زرعی ترقیاتی بینک کے صدرنے چیئرمین سینیٹ کو زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے آسان شرائط پر مالیاتی سہولیات اورمختلف پیکجز سمیت کسانوں اور زمینداروں کیلئے بینک کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Exit mobile version