ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں

ملک بھر میں عوام افغان طالبان رجیم کی شرانگیزی کی کھل کر مذمت اورپاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔افغان طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا ہے، اسے کوئی ملک شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ افغان قوم نے پاکستان میں پچاس سال گزارے لیکن انہوں نے وفاداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم نے دوسرے ملکوں کی ایماء پر پاکستان پرحملہ کیا اور اس کو اپنی شرانگیزی کا بھرپور جواب مل گیا ۔

شہریوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک انچ پر بھی کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا جواب دینے کیلئے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔پاکستانی قوم کی اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی ملک سے لازوال محبت کی عکاس ہے۔

Exit mobile version