پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 32 ہزار سے زائد افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں جبکہ 90 متعدد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
اس سلسلے میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ صوبے سے تمام غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
