تھر میں سفاری ٹرین کا آغاز کیا گیا ہے ، وزیرریلوے

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ML-II منصوبہ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے دو ارب پچاس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع کیا جائے گا۔وہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر اپ گریڈ کئے گئے پلیٹ فارمز کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے چمن، قندھار، ہرات اور ترکمانستان کو ملانے والی آٹھ سو چالیس کلومیٹر طویل مجوزہ راہداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان وسطی ایشیا سے منسلک ہو جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے چارسو اسی کلومیٹر طویل کراچی-روہڑی سیکشن کیلئے دو ارب ڈالر کے منصوبے کی منظوری دی ہے اور توقع ہے کہ منصوبے پر رواںسال جولائی کے آخر تک کام شروع ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تھر میں ایک سفاری ٹرین کا آغاز کیا گیا ہے اور جہاں بھی مواقع ہوں گے اسی طرح کی سفاری ٹرینز متعارف کروائی جائیں گی۔

Exit mobile version