پاکستان اور شام کا زائرین کی سہولت کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور شام نے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی کی سربراہی میں آنے والے وفد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات میں زائرین کو درپیش مسائل اور اُن کی سہولت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ انتظامات اور مربوط کوششوں کے ذریعے زائرین کے لیے مزید آسانیاں اور سہولیات یقینی بنائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زائرین کی فلاح و بہبود اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version