آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور سولہ، کراچی اٹھارہ، پشاور دس، کوئٹہ پانچ، گلگت چار، مری تین اور مظفرآباد میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں موسم انتہائی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جموں میں بھی شدید سرد اور خشک موسم متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں چودہ، لیہہ میں منفی چھ، جبکہ پلوامہ اور بارہ مولا میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
